سعودی عرب سمیت عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی کا عمل آگے بڑھائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

سعودی عرب سمیت عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی کا عمل آگے بڑھائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 8 ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے خوبصورت شہر ریاض پہنچا ہوں، سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے سیاسی، کاروباری اور کارپوریٹ اداروں کے رہنمائوں کے اس متاثر کن اجتماع میں شرکت کا منتظر ہوں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کروں گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مضبوط شراکت داری کے زریعے ترقی اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *