بلوچستان کے علاقے چاغی میں باراتیوں کی گاڑی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے باعث 6 مسافر جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے نجی ٹی وی چینل کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ مسافر وین کو حادثہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں پیش آیا۔ اطلاعات کےمطابق 13 زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ
اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو1122کے حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے دالبندین ہسپتال منتقل کیا جس کے بعد زیادہ زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کے لیے کانگریس کے اراکین کا خط صدر بائیڈن کو موصول