الیکشن ہم جیتنے والے ہیں : کملا ہیرس نے بڑا دعویٰ کر دیا

الیکشن ہم جیتنے والے ہیں : کملا ہیرس  نے بڑا دعویٰ کر دیا

ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار اور نائب امریکی صدرکملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عوام کو خوفزدہ کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کملا ہیرس نے سوئنگ ریاست مشی گن میں انتخابی مہم سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی حریف امریکیوں کو نیچا دکھانے کی باتیں کرتے ہیں۔ کملا ہیرس نے دعویٰ کیا کہ الیکشن ہم جیتنے والے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:یورپی ملک پرتگال جانے کے خواہشمند افراد کےلیے بڑی خبر

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں 7 ریاستوں، ایریزونا، جارجیا، مشیگن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن کا کردار اہم ہوگا۔ ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کے درمیان سخت مقا بلہ متوقع ہے اور یہی ریاستیں فیصلہ کریں گی ملک کا اگلا صدر کون ہو گا ؟۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کے لیے کانگریس کے اراکین کا خط صدر بائیڈن کو موصول

ڈیموکریٹک اور ریپبلکن، دونوں جماعتیں سوئنگ اسٹیٹس کہلانے والی ان ریاستوں میں، غیر فیصلہ کن ووٹروں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جن کا ووٹ ان کیلئے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ 7.4 ملین آبادی والی ریاست ایریزونا میں الیکٹورل کالج ووٹوں کی تعداد11 ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *