نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

نان اور روٹی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان پیدا ہوگیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے نان اور روٹی کی قیمتوں میں 6 روپے اضافے کا امکان ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روٹی اور نان کی قیمتیں یکساں ہیں جبکہ آٹے کی قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے فی بوری ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: مرغی کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، آٹے کی قیمتوں اور گیس لوڈ شیڈنگ دونوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو نان اور روٹی کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *