ملک بھر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

وزارت خزانہ کی اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ ایک مثبت اشارہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی میں کمی کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت نے پہلی سہہ ماہی میں مستحکم بحالی کا مظاہرہ کیا، جس کی ایک وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1.03 ارب ڈالر کی قسط ملنا ہے، جس نے معیشت کو تقویت فراہم کی۔

مزید پڑھیں: مرغی کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

ایس سی او کانفرنس کے نتیجے میں کاروبار اور مارکیٹ کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں توقع کی گئی ہے کہ آئندہ مہینوں میں معیشت پائیدار بحالی کے سفر پر گامزن رہے گی۔ترسیلات زر میں 38.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کا حجم 8.78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

پاکستانی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 7.49 ارب ڈالر رہا۔ زیر جائزہ عرصے کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 70.4 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 90 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 48 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی مالیت 77 کروڑ ڈالر رہی۔

editor

Related Articles