تحریک انصاف میں کوئی دھڑا اور ڈکٹیٹر شپ نہیں : شیخ وقاص اکرم

تحریک انصاف میں کوئی دھڑا اور ڈکٹیٹر شپ نہیں : شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑا اور ڈکٹیٹر شپ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں میزبان کے ساتھ گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزپشاورمیں 9مئی کےکیسزمیں ہمارےکارکنوں کو بری کردیا گیا ہے، ہمارا پہلےدن سےموقف ہےکہ ہمارے اوپر نومئی کےجھوٹے مقدمات بنائےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوجج ڈٹ جائے اس کا یہ فوری طور پر ٹرانسفر کر دیتے ہیں ، پُر امن احتجاج ہمارا قانونی و آئینی حق ہے ، ان کے مطابق پُر امن احتجاج اورفالس فلیگ آپریشن میں فرق ہوتا ہے، آئندہ احتجاج کےحوالےسےلائحہ عمل بنا نے جا رہے ہیں۔

اب احتجاج میں ساری پی ٹی آئی قیادت نظرآئےگی، ابھی تک پارٹی نےکسی نئی احتجاجی کمیٹی کا اعلان نہیں کیا،شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کی رائے کا احترام کرتے ہیں سنگجانی،لاہور اور وفاقی دارالحکومت کے علاقے ڈی چوک میں کامیاب مظاہرے کئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکوڈی چوک میں دھرنا دینےکا نہیں کہا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا تھا کہ ڈی چوک پہنچنا ہے، علی امین گنڈا پوراپنےٹارگٹ کے لئے ڈی چوک پہنچے۔

پارٹی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں مقدمات کے حوالے سے پشاورآنا پڑا، روپوشی سےباہرنکل آیا ہوں، بشریٰ بی بی سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہی، بشریٰ بی بی گھریلوخاتون ہیں ، پشاورجلسےمیں شرکت نہیں کریں گی۔

سکیورٹی خدشات کی وجہ سےبشریٰ بی بی پشاورآئیں،انہیں جیل سےپشاورلانا درست فیصلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورنےڈیل والی خبرکی تردید کی ہے،عمران خان نےآج بھی کہا اپنے موقف پر ڈٹ کرکھڑا ہوں۔

علیمہ خان سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کررہیں، پارٹی میں کسی کی خواہش پرپابندی نہیں ہے۔ شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ رؤف حسن اس وقت پارٹی کےترجمان نہیں ہیں، پارٹی میں سب کوآزادی ہے۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےساتھ لندن میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت نہیں کرو نگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اپنے شہریوں کےکیسے پاسپورٹ مستردکرسکتی ہیے؟ محسن نقوی کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ منسوخ کرنے والی بات مذاق ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *