بشریٰ بی بی کے پشاور میں قیام پر (ن )لیگ کا اعتراض : بیرسٹر سیف کا ردعمل آگیا

بشریٰ بی بی کے پشاور میں قیام پر (ن )لیگ کا اعتراض : بیرسٹر سیف کا ردعمل آگیا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے پشاور میں قیام پر اعتراض کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی جیل سے رہائی کے فوراً بعد پشاور روانگی کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مبینہ ڈیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹرسیف نے کہا کہ پشاور لندن میں نہیں پاکستان میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:27ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں : شیخ رشید کا حکمرانوں کو مشورہ

انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح نہیں بھاگیں گی۔ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی باپ بیٹی مشکل میں پڑے لندن بھا گنے میں دیر نہیں کی ۔

جو لوگ ڈیل کرتے ہیں وہ لندن بھاگ جاتے ہیں۔ بشریٰ بی بی پاکستانی شہری ہیں اور وہ بیرون ملک منتقل نہیں ہوئیں۔ انہوں نے بہادری سے 9 ماہ کی قید کا سامنا کیا۔ وہ زیادہ سے زیادہ وقت پشاور میں رہ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انہوں نے خواتین کارکنوں کے ساتھ نفرت انگیز سلوک کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سی ایم پنجاب نے جو کچھ بھی کیا اس کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *