نجکاری کمیشن نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، بولی کا عمل آج دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ نجکاری کا عمل آج دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا، قومی انٹر نیشنل ایئر لائن کے لئے بولی کھولنے کا عمل آج 6 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر 2024 رکھی تھی۔ انٹرنیشنل مونیٹرسی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان