راولپنڈی: میٹرو بس سروس کو راولپنڈی میں ٹریک کی مرمت کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی، جبکہ اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس بدستور جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں راولپنڈی میں میٹرو بس سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔