Skip to content
ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی
ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا 2300 روپے سستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گیا۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 1972 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 23 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3240 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔