پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں 4 ماہ بعد انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو سب میرین کیبل میں خرابی کو دور کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 1750 جی بی ایس ڈیٹا کے شارٹ فال پر قابو پالیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا ہےکہ آئندہ دو سالوں میں ملک میں تین نئی کیبلز شامل کی جائیں گی، جو انٹرنیٹ کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گی۔
2023 میں پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی سہولت میں مزید بہتری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، دو ٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل بھی شامل کی جائے گی، جس سے مواصلاتی نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔