وزیرداخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کیخلاف درخواست شہری احمد نواز کی جانب سے دائر کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا، سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی کے طور پر تعیناتی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم (بطور پیٹرن ان چیف)، چیئرمین پی سی بی، وزارت داخلہ اور دیگر فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔