وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے والے 24 افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا اور فیس بک سے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد مذکورہ مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا ہے۔ان مظاہرین کیخلاف بیرون ملک پاکستان کا امیج خراب کرنے کے الزامات ہیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ ان کے نام پی آئی این ایل میں شامل کیے جا چکے ہیںاور ملک بھر میں ان کی نشاندہی کے بعد نوٹس بھیجنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
جن افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ان میں شایان علی، سعدیہ، گلزار اور ماہین فیصل شامل ہیں۔