گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت نلتر میں گلیمپنک پوڈز کا افتتاح

گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت نلتر میں گلیمپنک پوڈز کا افتتاح

گلگت: سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے زیر اہتمام گرین ٹورزم کمپنی کا آغاز ہوگیا۔

گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت گلگت بلتستان کے حسین و جمیل وادی نلتر میں خوبصورت گلیمپنک پوڈز کا افتتاح کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نلتر میں گرین ٹورزم کمپنی نے فرینڈلی پوڈز سے سیاحت کو فروغ دینا شروع کردیا۔ گرین ٹورزم کمپنی کا بنیادی مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور گرین پاکستان کے تحت ملک کی معیشت بہتری میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پاکستان کے مختلف اضلاع میں شجرکاری کو فروغ دینے، آلودگی کو کم کرنے اور تجاوزات پر قابو پانے کیلئے تفصیلی منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہےاور اس کے پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے راولپنڈی اور ساہیوال ڈویژن، خیبرپختونخوا کے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے علاوہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد اور پونچھ میں گرین پاکستان انیشیٹیو کا پہلے اغاز ہوچکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *