تامل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی کامیابی

تامل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی کامیابی

تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کے نتائج نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی جماعت تاملگا ویٹری کزگم غیر متوقع طور پر سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اس کامیابی نے ریاست میں برسوں سے قائم سیاسی توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

منگل کے روز انتخابی نتائج کے بعد وجے نے اپنا پہلا باضابطہ ردعمل جاری کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح عوامی خدمت، شفاف حکمرانی اور ترقی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:محبت کے لیے اپنے خواب قربان نہیں کروں گی، دانانیر مبین کا دو ٹوک بیان وائرل

وجے نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کے پیغام کا بھی جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تامل ناڈو کے عوام کی فلاح ان کی پہلی ترجیح رہے گی اور اس کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی تاریخی قرار دی جا رہی ہے کہ 1977 کے بعد پہلی بار تامل ناڈو میں ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے روایتی سیاسی غلبے سے ہٹ کر ایک نئی جماعت اقتدار کے قریب پہنچی ہے۔

editor

Related Articles