وزیراعظم شہباز شریف کا 3 روزہ دورہ چین طے پا گیا ، اہم معاہدوں کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کا 3 روزہ دورہ چین طے پا گیا ، اہم معاہدوں کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کیلئے 23 سے 25 مئی تک چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران ان کی چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ نہ صرف پاک چین تعلقات بلکہ خطے کی بدلتی ہوئی عالمی سیاست کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی چین جائے گا جس میں اہم وفاقی وزرا اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعاون، اقتصادی شراکت داری، علاقائی سلامتی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا جبکہ متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

سفارتی حلقوں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی طاقتوں کی نئی صف بندی بھی ملاقاتوں کا اہم ایجنڈا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سے متعلق عالمی سروے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

 بعض سفارتی حلقے وزیراعظم کے اس دورے کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ چین کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ چین میں یکے بعد دیگرے اہم عالمی رہنماؤں کی آمد اس بات کا اشارہ سمجھی جا رہی ہے کہ عالمی سفارتکاری میں کوئی بڑی پیش رفت یا نئی حکمت عملی سامنے آسکتی ہے۔

 خطے میں بڑھتی کشیدگی عالمی معاشی دباؤ اور نئی سفارتی صف بندیوں کے باعث پاکستان چین اور امریکا کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے اثرات آنے والے دنوں میں عالمی سیاست پر نمایاں ہوسکتے ہیں۔

editor

Related Articles