بیرسٹر سیف کی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے قیاس آرائیوں بارے اہم وضاحت

بیرسٹر سیف کی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے قیاس آرائیوں بارے اہم وضاحت

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے قیاس آرائیوں بارے وضاحت کی ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق رہا کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کر رہی اور بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی جیل سے آزاد کروانا پاکستان تحریک ِ انصاف کا ہدف ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف سب سے بات چیت کے لیئے تیار ہے اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا ہےکہ وہ سب سے بات چیت کے لیئے تیار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف ملک میں جمہوری اقدا ر کی بحالی کے لیے کوشاں ہے جو انکا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کو جن الزامات کی بنیاد پر جیل میں رکھا گیا ہے وہ سب بے بنیاد ہیں اور انکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور اس حوالے سے عدالتوں نے فیصلے دیکر یہ ثابت کر دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے رہائی کے حوالے سے کہا کہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق رہا کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری اور قانونی انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھےہوئےہے۔بانی پی ٹی آئی سے اپنی ملاقات کے حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خان صاحب مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور جیل میں ان پر رواں سختیاں انہیں کمزور نہیں کر سکی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے وفاق پر کوئی چڑھائی نہیں کی بلکہ پی ٹی آئی نے احتجاج کا اپنا جمہوری حق استعمال کیا ہے اور انہوں نے کسی بھی سطع پر ڈیل کی قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *