وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے چائے کی پتی پر سیلز ٹیکس ادائیگی کا طریقہ کار طے کر تے ہوئے چائے کی فی کلو ریٹیل قیمت 1200 روپے مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے چائے کی پتی پر سیلز ٹیکس ادائیگی کے لیے قیمت کے تعین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے اورسیلز ٹیکس کی ادائیگی کے لیے چائے کی پتی کی کم از کم فی کلو ریٹیل قیمت 1200 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر نے درآمدی چائے اور مقامی سپلائی کے لیے کم از کم قیمت کا تعین کیا ہے۔اگر چائے کی ویلیو مقررہ قیمت سے زیادہ ہوگی تو ٹیکس بھی زیادہ ویلیوپر ہوگا۔