سابق وزیراعظم نوازشریف نے دورہ امریکا کی وجہ بتا دی

سابق وزیراعظم نوازشریف نے دورہ امریکا کی وجہ بتا دی

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا حالیہ دورہ امریکہ طبی معائنے کے لیے ہے، جس میں امریکی حکام اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جانے کا مقصد طبی معائنہ کروانا ہے اس کے علاوہ امریکی حکام اور پارٹی رہنمائوں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وزارت عظمیٰ سے متعلق سوالات پر نواز شریف نے گفتگو سے گریز کیا اور کہا کہ وہ پاکستان واپسی پر سیاست اور حکومتی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بات کریں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے مریم نواز کو پی آئی اے خریدنے کی تجویز دے دی

انہوں نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 2013 کی حکومت نے آئی ایم ایف سے ہاتھ ملایا اور پھر خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو دوبارہ پاکستان واپس لایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے صبر کر رہے ہیں اور اس لیے کہتے ہیں کہ انہیں نہ چھیڑا جائے کیونکہ وہ خاموش ہیں مگر ایک طوفان کی تیاری میں ہیں۔

نواز شریف نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ خان صاحب کوئی ایک ایسا منصوبہ بتائیں جو پاکستان کی ترقی کے لیے شروع کیا گیا ہو۔ سابق وزیراعظم نے یاد دلایا کہ پاکستان میں پہلی موٹروے کی بنیاد مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف نے رکھی اور آخری موٹروے بھی انہی کے دور میں بنی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *