ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی کیوئسٹس کا جادو چل گیا

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی کیوئسٹس کا جادو چل گیا

 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مرحلے میں پاکستان کے چاروں کیوئسٹس نے اپنے گروپس کے پہلے، پہلے میچز جیت لیے ہیں۔

محمد آصف نے بھارت کے کمل چاولہ کے خلاف سنچری بریک کھیلتے ہوئے چار ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ نسیم اختر نے قطر کے العبیدی کو 0-4 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں : سینئر بیورو کریٹ کو پی سی بی میں چیف آپریٹنگ آفیسر لگانے کا فیصلہ

اسجد اقبال نے بھی پہلا میچ بآسانی جیت لیا، انہوں نے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو 1-4 سے شکست دی جبکہ اویس منیر نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت لرتستاتھوم کو 2-4 سے ہرایا۔

یاد رہے آصف، نسیم اور اسجد آج ایک اور میچ کھیلیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *