ایران کا میزائل حملہ،فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی، عرب میڈیا

ایران کا میزائل حملہ،فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی، عرب میڈیا

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے میڈیا آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل و ڈورن حملے کے بعد فجیرہ میں واقع ایک پیٹرولیم صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس سے کچھ دیر قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اطلاع دی تھی کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے گئے تھے، تاہم انہیں فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

ایران کی طرف سے یو اے ای پر 4 کروز میزائل فائر کئے گئے،اماراتی وزارت دفاع

رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے کے بعد صنعتی علاقے میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

یہ صورتحال خلیجی خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اس سے قبل اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیاتھا اپنے سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے ۔

editor

Related Articles