ملتان میں لال مرچ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ملتان میں لال مرچ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی میں لال مرچ کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جہاں اب یہ 7 ہزار روپے من مہنگی ہو کر 24 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔

ہول سیل سطح پر لال مرچ کی قیمت 17 ہزار روپے من سے بڑھ کر 24 ہزار روپے فی من تک فروخت ہونے لگی ہے۔

آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ یہ مرچ سندھ کی فصل ہونے کی وجہ سے مہنگی ہے، جبکہ مقامی فصل اس دفعہ کم ہوئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے سیزن میں مرچوں کی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *