سری لنکا نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 20 گیندوں پر پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے شاندار 48 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ فہیم اشرف 13 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ عامر یامین نے 6 رنز بنائے، حسین طلعت صرف ایک رن بنا سکے، اور آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا نے 73 رنز کا ہدف 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اور یوں تین وکٹوں سے میچ جیت کر ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔