ایسا ملک جو ورک فرام ہوم کرنیوالوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیارہے

ایسا ملک جو ورک فرام ہوم کرنیوالوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیارہے

کیا آپ کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں اور کسی اور ملک میں منتقل ہونا پسند کریں گے؟اگر ہاں تو افریقی ملک کینیا آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

ورک فرام ہوم بیشتر افراد کی زندگی کا معمول بنتا جارہا ہے یعنی دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی، تو وہ اپنے کام کے ساتھ دنیا کو دیکھنے کو بھی کوشش کررہے ہیں، ایسے افراد کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

کینیا کی حکومت نے حال ہی میں ایک نئے ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے جو ڈیجیٹل نوماڈ ورک پرمٹ کے نام سے جانا جاتا ہے،جس کا مقصد عالمی ڈیجیٹل پروفیشنلز کو کینیا میں رہائش اور کام کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

 کینیا کے صدر ولیم روتو نے اس پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویزا خاص طور پر ان افراد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی ملازمت کے باعث سفر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، اس پروگرام کے تحت آپ کو کینیا کی قدرتی خوبصورتی کا لطف اٹھاتے ہوئے کام کرنے کا موقع ملے گا،جبکہ آپ کی روزمرہ زندگی کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ ویزا پروگرام کینیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاحت کو بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، ڈیجیٹل نوماڈ ویزے کے حصول کیلئے امیدواروں کو چند ضروری شرائط پوری کرنی ہوں گی، ان کے پاس ایک فعال پاسپورٹ،کینیا سے باہر ملازمت کا ثبوت اور کینیا کے اندر رہائش کا ثبوت ہونا لازمی ہے۔

علاوہ ازیں انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کسی قسم کے جرائم میں ملوث نہیں ہیں، امیداوار کی کم از کم سالانہ آمدنی 53,922 ڈالرز ہونی چاہیے،  تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ ویزا کب تک دستیاب ہوگا،یا اس کی مدت اور فیس کے بارے میں مزید تفصیلات کیا ہیں۔

اس پروگرام کے ساتھ ہی کینیا کی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سیاحت یا کاروبار کے مقصد سے آنے والے غیر ملکی افراد 90 دن تک ویزا فری قیام کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *