تین ون ڈے میچوں کی شیڈول سیریز کے پہلے میج کے لیے آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین شیڈول تین میچوں کی سیریز کے حوالے سے پہلا میچ آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 08ؒ30 بجے شروع ہوگا۔ کینگروز کیخلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بطور کپتان ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں جبکہ آغا سلمان انکے نائب ہوں گے۔
یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کا ریکارڈ کافی خراب ہے اورپاکستان ٹیم کینگروز کو ان کی سر زمین پر اس سے قبل صرف ایک ہی ون ڈے سیریز ہرا سکی ہے۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے 104 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں کینگروز نے 70 کامیابیاں سمیٹی ہیں جب کہ پاکستان کے ہاتھ 34 فتوحات آئی ہیں۔