محکمہ موسمیات کی نومبر کے حوالے سے ملک بھر کےلیئے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات کی نومبر کے حوالے سے ملک بھر کےلیئے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں نومبر کے مہینے کے آغاز سے ہی سردموسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کئ جانب سے نومبر کے مہینے میں ملک بھر میں خشک اور سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان موسم کے نمونوں میں نمایاں تبدیلی کا سامنا کر رہا ہے، ملک کے بیشتر حصوں میں ٹھنڈے درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے رپورٹ کیا ہے کہ اسلام آباد کا موسم نمایاں طور پر بدل گیا ہے، دن میں ہلکی دھوپ اور رات کو ٹھنڈک کا احساس رہیگا۔ مری اور گلیات کے علاقے میں، پی ایم ڈی نے ٹھنڈی ہواؤں کی آمد کی اطلاع دی ہے، جس سے رہائشیوں کو گرم کپڑے پہننے کا کہا گیا ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی برفباری سے ان علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا کہا گیاہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں ٹھنڈی راتوں کے ساتھ موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔اسی طرح پی ایم ڈی نے پنجاب کے کئی علاقوں بشمول سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان اور گردونواح میں سموگ کی پیش گوئی کی ہے۔اس کے برعکس، پی ایم ڈی نے سندھ اور بلوچستان میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *