انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی نئی قیمت 277 روپے 50 پیسے ہو گئی ہےجبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر 277 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ نے ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی، جس کے نتیجے میں یہ 92 ہزار پوائنٹس کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1022 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو اسے 91881 پوائنٹس پر لے آیا۔
اور اس طرح اسٹاک ایکسچینج کے دوران ٹریڈنگ بلند ترین سابقہ ریکارڈ 91872 پوائنٹس کو بھی توڑ دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔