آپ جب کہیں گے میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں، بشریٰ بی بی عدالت میں رو پڑیں

آپ جب کہیں گے میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں، بشریٰ بی بی عدالت میں رو پڑیں

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران جذباتی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران جذباتی انداز میں مایوسی کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی روسٹرم پر آئیں اور جج سے کہا جو اندر بیٹھا ہے، کیا وہ انسان نہیں ہے؟ کسی جج کو ہماری حالت نظر نہیں آتی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 9 نومبر کو صوابی میں جلسہ منسوخ نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر

سابق خاتون اول نے معزز جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مہینوں سے انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی ناانصافی کا شکارہوں۔

انہوں نے عدالت میں رو کر کہا کہ وہ اب اس عدالت میں نہیں آئیں گی کیونکہ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ ہمارےوکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں، آپ جب کہیں گے میں جیل جانے کے لیے بھی تیارہوں۔ میرا سامان گاڑی میں ہی موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *