سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، جسٹس منصور علی شاہ

سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، جسٹس منصور علی شاہ

 جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زائد بلنگ کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ میں ریمارکس میں کہا ہے سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی جی 125 کی نومبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی ابھی زیر التوا ہے، 26ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بنچ میں جائے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے، سارے مقدمات آئینی بنچز میں نہ لیکر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

بعدازاں عدالت نے سوئی ناردرن زائد بلنگ کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ زیر التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *