پاکستان کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ

پاکستان کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ

مالی سال 2024 کے دوران پاکستان نے 6ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی برآمدات میں قابل ذکراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال2024 کے دوران ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے برآمدات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

مالی سال 2024 کے دوران پاکستان نے 6ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں اور4بلین ڈالرآمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے اس کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سنگ میل پاکستان کے زرعی شعبے کی ایک نمایاں کامیابی ہے جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کیلئے مزید مواقع پیدا ہونے اور ملکی زرعی پیداوار میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔

سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق چاول کے شعبے میں کامیابی کے ساتھ اطالوی فوڈ ٹریڈ کمپنی نے پاکستانی کمپنی فاطمہ ایوریکوم رائس ملز میں 50فیصد شراکت داری قائم کی۔اس کے علاوہ پاکستان اکنامک کوآرڈینشن کمیٹی نے وافر اضافی اسٹاک کی دستیابی کے پیش نظر 5لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت بھی دے دی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث مالی سال 2024میں آئی ٹی برآمدات میں بھی 42فیصد نمایاں اضافہ ہوا اور 292ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *