جنرل سید عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف مقرر، سینیٹ نے بل منظور کر لیا

جنرل سید عاصم  منیر 2027 تک آرمی چیف مقرر، سینیٹ نے بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ، اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترمیمی بلز کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے اہم قانون سازی کی گئی ہے، جس کے تحت سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔ یہ بل پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان نیول ایکٹ 1961، اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953   میں ترامیم کے ساتھ سینیٹ سے منظور ہوئے۔اس بل کے تحت جنرل سید عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یہ بل ایوان میں پیش کیے، اور یہ سینیٹ سے منظور شدہ بل قومی اسمبلی سے بھی پاس ہو چکے ہیں۔ اس ترمیم سے سروسز چیف کی مستقل مزاجی اور فوجی قیادت میں استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔ سینیٹ میں بل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینٹ میں آرمی ایکٹ کا بل پیش کیا ۔ جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 1952 پیش کیا، جس کے ساتھ پاکستان نیوی ترمیمی بل اور تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل بھی شامل تھا۔

حکومت نے یہ بلز قومی اسمبلی کے ضمنی ایجنڈے کے تحت پیش کیے۔ ایوان نے سروسز چیفس کی مدت 5 سال کرنے کے بل کو کثرت رائے سے منظور کیا، جبکہ پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2024 بھی منظور کر لیا گیا۔

اس بل کے تحت پاک فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد آرمی چیف پر لاگو نہیں ہوں گے، جس کا مطلب ہے کہ تعیناتی، دوبارہ تعیناتی، یا ایکسٹینشن کی صورت میں آرمی چیف بطور جنرل کام کرتے رہیں گے۔اس کے علاوہ ایوان نے پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل کی بھی کثرت رائے سے منظوری دی۔ اسپیکر نے بلز کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *