نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی پر والدین کے لیے اہم خبر

نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی پر والدین کے لیے اہم خبر

کراچی: نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی پر والدین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کے احکامات کے باوجود نجی اسکول فیسوں کی وصولی کے قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسکولوں کی جانب سے کلاس اول سے آٹھویں جماعت تک امتحانی فیسیں بھی وصول کی جا رہی ہیں، جو قواعد کے خلاف ہے۔ والدین نے اس معاملے پر متعدد بار اعتراض کیا، مگر شکایات کے باوجود اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق، نجی اسکول صرف ماہانہ فیس اور جون و جولائی کی فیس وصول کرنے کے مجاز ہیں۔ اس کے علاوہ، مونو گرام والی کاپیاں اور غیر ضروری فیسوں کی وصولی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ والدین اس معاملے کی شکایت ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن آفس میں درج کروا سکتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی قرار دی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *