اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم، پنجاب حکومت کی راولپنڈی کے شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری

اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم، پنجاب حکومت کی راولپنڈی کے شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری

پنجاب حکومت کی جانب سے “اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم” پروگرام کا باضابطہ آغاز راولپنڈی کے شہریوں کے لیے بھی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیرِاعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں شہریوں کو گھر بنانے کے لیے 60 کروڑ روپے مل چکے ہیں اور جن شہروں اس پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے وہاں پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بیشتر گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام قسط لینے والوں نے مکانات کی تعمیر شروع کردی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکانِ اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ خود شہریوں کے پاس جا کر درخواست دہندگان کو ان کی جانب سے مبارک باد کا لیٹر دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو۔راولپنڈی میں اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کا با ضابطہ آغاز کرتے ہوئےرکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری کو پانچ لاکھ کا چیک دیا۔

اس موقع پر انہوں نےکہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا با ضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے اور ترجیع کی بنیاد پر لوگوں کو اپنا گھر اسکیم کے تحت چیک تقسیم کیئےجا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *