امریکی صدارتی انتخابات، فیصلے کی گھڑی آگئی، 47 واں صدر بننے کیلئے کتنے الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوگی؟

امریکی صدارتی انتخابات، فیصلے کی گھڑی آگئی، 47 واں صدر بننے کیلئے کتنے الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوگی؟

امریکی صدارتی انتخابات میں فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے اور اس وقت امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی پولنگ کے بعد کاونٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جیت کے لیے پنسلوانیا کو اہم ترین ریاست قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے 8 کروڑ ووٹرز ارلی ووٹنگ کے زریعے پہلے ہی ووٹنگ میں حصہ لے چکے ہیں ، پولنگ کے حوالے سے ڈیموکریٹ امیدوار کمیلا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین کانٹے دار مقابلہ جاری ہے اور انتخابات سے قبل جاری سروے رپورٹس کے مطابق کمیلا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔

دونوں صدارتی امیدواروں کوامریکہ کا 47 واں صدر بننے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں سات سوئنگ ریاستوں میں جاری ووٹنگ کو اصل جنگ کا میدان قرار دیا گیا ہے کیونکہ جو صدارتی امیدوار ان سوئنگ ریاستوں سے برتری حاصل کر پائے گا وہ ہی صدارتی ریس میں آگے بڑھےگا۔

امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈز بھی تعینات کر دئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آئے اور پولنگ کے بعد بہت سئ ریاستوں میں ووٹوں کی کاؤنٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

امریکہ کی سات سوئنگ ریاستوں کو امریکی انتخابات کے حوالے سے جنگ کے مرکزی میدان سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور جارجیا، ایروزونا اور نارتھ کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری ملنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہےجبکہ مشی گان، وسکانسن اور نیواڈا کی ریاستوں میں کمیلا ہیرس کا پلڑا بھاری قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ جو پنسلوانیا جیتے گا وہی صدر بنے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *