اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی طرف سے مختلف محکموں میں تمام عارضی آسامیوں کو ختم کرنے کے فیصلے پر وزارت خزانہ کےمیمورنڈم کے بعد عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ روز ہی آسامیاں ختم کرنے کیلئے میمورنڈم جاری کے بعد ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کی 89 خالی پوسٹیں ختم کردیں، ان اسامیوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جسمیں چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں آسامیاں ختم کی گئیں۔ ایف بی آر کے مطابق خالی آسامیوں کا تعلق کراچی، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سے ہے،
اسی طرح حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی خالی آسامیاں ختم کردی گئیں۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نےرواں سال اگست کے مہینے میں تمام عارضی آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔