میڈیا کنٹرول کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، حامد میر

میڈیا کنٹرول کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، حامد میر

سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب نے ثابت کر دیا ہے کہ میڈیا کنٹرول کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے امریکی صدارتی انتخاب پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ہو یا امریکا، میڈیا بادشاہ گر نہیں ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میڈیا کو مینیج کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثر انداز ہوسکتے ہیں تو یہ تھیوری امریکا کے الیکشن نے غلط ثابت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوگئے

ان کا کہنا تھا کہ سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ، سی بی ایکس نے ٹرمپ مخالف بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کی ۔بطور صحافی مجھے تحفظات تھے کہ دنیا کی سپرپاور کے بڑے بڑے میڈیا ہائوسز کیوں کہہ رہے تھے کہ امریکی انتخابات بہت سخت مقابلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کوآپ پسند کریں یا نہ کریں، انہوں نے میڈیا کے بیانیے کو توڑ کر ریزہ ریزہ کر دیا ہے۔ امریکی نتائج نے دنیا کے میڈیا کو بتایا کہ زمینی حقائق کو جھٹلانا نہیں چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *