جہانگیر ترین کا کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان

جہانگیر ترین کا کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان

لودھراں: سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہےکیونکہ اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا اور ملک میں ہرطرف ہریالی ہوگی۔ انہوں نے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی گنے کی خریداری میں کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں گے

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گنے کی فی من امدادی قیمت 400 روپے مقرر کی ہے،اس لئے حکومتی مقرر کردہ نرخ پرگنا کی خریداری یقینی بنائی جائے تاکہ کسانوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *