ہمیں کسی ملک سے کوئی امید نہیں ہے، بیرسٹر گوہر کی ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد

ہمیں کسی ملک سے کوئی امید نہیں ہے، بیرسٹر گوہر کی ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد

ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پرپی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں کسی ملک سے کوئی امید نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے، ہمیں پارٹی موقف اور بانی چیئرمین پر گزرنے والے حالات کے بارے میں اکثر پریس کانفرنس کرنا پڑتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس خواجہ شیراز کے حوالے سے کر رہے ہیں، ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، گھر میں ڈالے آئے، ان کے گھر والوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے۔

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ڈونلڈٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

انہوں نے کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، آئینی ترمیم کے حوالے سے خواجہ شیراز کا جو موقف تھا اس کی وجہ سے انہیں اٹھایا گیا، یہ فسطائیت اور لا قانونیت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جاری ہے، ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں۔

دوسری جانب عمر ایوب خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کوامریکہ کاصدرمنتخب ہونے پر مبارکباددی،اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر منتخب جے ڈی وینس کو امریکہ کا الیکشن جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے امیدظاہرکی کہ یہ ٹیم پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *