گولڈ مارکیٹ میں یوٹرن،سونے کی قیمتیں دوبارہ اوپر چلی گئیں،فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

گولڈ مارکیٹ میں یوٹرن،سونے کی قیمتیں دوبارہ اوپر چلی گئیں،فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

تین دن مسلسل کمی کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر اڑان بھر لی  ہے اور آج سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا یکدم 11,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9,517 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 111 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,666 ڈالر تک پہنچ گیا ہے جسے  عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز، 20 سالہ اقساط پر گھر یا پلاٹ خریدنے کی سہولت

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہو کر 8,072 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جس سے قیمتی دھاتوں کی مجموعی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واضح ہو گیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ مختلف معاشی عوامل ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری  کی طرف رجحان کے باعث دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بازار ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بلند سطح کو چھو سکتی ہیں جس سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

editor

Related Articles