پنجاب میں سموگ نے شہریوں کا جینا مشکل کردیا ، بڑھتی سموگ کے پیش نظر 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے ۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، اس نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈویژنز میں ماسک لازمی قراردیا گیا ہے ۔
31 جنوری تک اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
دوسری جانب سموگ میں خطرناک اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 4 ڈویژنز میں 17 نومبر تک پرائمری سے ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل سے 17 نومبر تک لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے تمام ہائر سیکنڈری سکولز بند ر ہیں گے۔
اسی طرح شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال پربھی یہ پابندیوں لاگو ہوں گی ۔