سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے نیشنل سیونگزسرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں کمی کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیپشل سیونگزسرٹیفیکیٹس پرشرح منافع 12.26فیصد اورڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 12.12فیصدکردی گئی ہے۔
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 13.92فیصد اورسپیشل سیونگزاکاؤنٹس پرمنافع کی شرح کم کرکے 11.77فیصد کردی گئی ہے۔اسی طرح شہداء فیملی ویلفیئراکاؤنٹس پرمنافع کی شرح کو13.92فیصد کردیا گیا ہے۔