لاہور اور ملتان کے بعد راولپنڈی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل اورراولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 282 تک پہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور ملتان کے بعد راولپنڈی بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے، راولپنڈی انتظامیہ نے 3 روز قبل سموگ ایمرجنسی نافذ کی تھی، راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 282 تک پہنچنے ہر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے انسداد سموگ مہم شروع کر دی ہے۔
راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور شہر کے گردو نواح میں موجود اینٹوں کے بھٹوں کی بھی خصوصی مانیٹرنگ کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنسٹرکشن سائٹس اور روات اندسٹریل ایریا میں صنعتی ایکٹیوٹیز کی بھی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔