رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کسی بھی بیرونی مداخلت کی خواہشمند نہیں ہے اور بانئ پی ٹی آئی کی رہائی اپنی جدوجہد سے یقینی بنائیں گئے۔
سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت ہمارے حق میں ہو یا خلاف، کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کے قائل نہیں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان تحریکِ انصاف اپنی جدو جہد سے سے غیر قانونی جیل سے آزاد کروائے گئ۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اپنی جدوجہد سے یقینی بنائیں گے۔سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے عالمی سطع پر اثرات لازما مرتب ہونگے اور اگر امریکہ امن کی بنیاد ڈالتا ہے تو اسے ویلکم کریں گے۔
اسد قیصر نے مزید واضح کیا کہ جو کچھ زلفی بخاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چل رہا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور زلفئ بخاری نے ایسی کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے واضح کیا کہ زلفی بخاری کی گفتگو کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔