آرمی پبلک سکول لاہور کے طلباء نے گزشتہ روز سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، یہ ریکارڈ اس سے قبل بھارت کے پاس تھا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں جاری لاہور یوتھ فیسٹیول کے دوران نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے جس میں آرمی پبلک سکول لاہور کے طلباء نے حصہ لیا اور 10,000 سے زیادہ طالب علموں نے انسانی پرچم بنایا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل، ائیر کوالٹی انڈیکس میں تشویشناک حد تک اضافہ