مولانافضل الرحمٰن لندن کیوں گئے؟ جے یو آئی رہنما نے وجہ بتا دی

مولانافضل الرحمٰن لندن کیوں گئے؟ جے یو آئی رہنما نے وجہ بتا دی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) کے رہنما راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن 3ماہ سے 24 گھنٹے کام میں مصروف رہے ہیں، انہیں آرام کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں راشد سومرو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون سازی اور 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے سربراہ  جمعیت علمائے اسلام نے قابل فخر کردار ادا کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خواتین کا اغوا ء ،زرتاج گل حکومت پر برس پڑیں

راشد محمود سومرو نے کہا کہ مولانا دوستوں کے اصرار پر لندن میں 10 دن گزارنے پر راضی ہوئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الر حمان ان 10 دنوں میں کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، لندن میں قیام کےدوران مولانافضل الرحمٰن صرف نجی دعوتوں میں شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے حق میں یا خلاف، کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں: رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *