راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایک نمائشی چیز بن چکی ہے، جو حالات بنے ہوئے ہیں یہ مارشل لاء میں بھی نہیں دیکھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات طے تھی لیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کریں گے ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا،جو لوگ انفرادی طور پر قانون سازی کر رہے ہیں ہم اس کا حصہ نہیں بنے گےلیکن اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منی بجٹ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت امپورٹ ڈیوٹی مزید بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ کاروبار بلکل نہیں ہے،لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، ملک میں عدم استحکام کی کیفیت ہےجسکی وجہ سے فارن کمپنی بھی ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، یہ نااہل اور خودساختہ حکومت ہے ان سے کچھ کنٹرول نہیں ہو رہااور عوام پر اورمشکل وقت آرہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ شارٹ فال بڑھ چکا ہے، حکومت سے 390 ارب روپے کا خسارہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے۔