9مئی جلاؤ گھیراؤ، تفتیش میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان قصوروار قرار

9مئی جلاؤ گھیراؤ، تفتیش میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان قصوروار قرار

9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹیز نے 9مئی جلائو گھیرائو کے واقعات کے حوالے سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔تفتیش میں فواد چوہدری، علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر تمام ملزمان کو قصور وار قرار دیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کو ریپبلکن نے عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی کروائی، رئوف حسن کا انکشاف

جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست آخری بار منظور کی جا رہی ہے اور آئندہ ملزمان کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

دوسری جانب جے آئی ٹیز کی تفتیش میں فواد چوہدری، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر تمام ملزمان کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث اور قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ولی خان کو ان واقعات میں قصور وار نہیں پایا گیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لیے 7 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں کی سماعت میں توسیع کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *