بشریٰ بی بی کس سے ملاقات کیلئے پشاور سے اسلام آباد روانہ ہوگئیں؟

بشریٰ بی بی کس سے ملاقات کیلئے پشاور سے اسلام آباد روانہ ہوگئیں؟

بشریٰ بی بی پشاور سے اسلام آباد روا نہ ہو گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے بشریٰ بی بی بانی و چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی وزیراعلی ہاؤس کے پی کے میں چند روز سے مقیم تھیں ۔ ترجمان بشریٰ بی بی و معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی کی اسلام آباد روانگی کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کاہیڈ بناکر اسے متنازعہ قراردیا

بتایا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گی۔ ان کی آج عمران خان سے ملاقات طے ہے وہ پشاور سے اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ذرائع نے بھی بشریٰ بی بی کی اسلام آباد روانگی کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے متعلق بڑا حکم آگیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *