آپریشن غضب للحق ، پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے، خیبرپختونخوا کے عوام کا پاک افواج کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق ، پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے، خیبرپختونخوا کے عوام کا پاک افواج کو خراج تحسین

خیبر پختونخوا کے شہریوں نے پاک فضائیہ کے کابل اور ننگر ہار میں کامیاب فضائی حملے کو بھر پور انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہوئے اسے زبردست کامیابی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے باجوڑ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے کابل اور ننگرہار پر جو حملہ کیا، وہ ایک انتہائی اچھا اقدام ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانیوں کو 45 سال عزت دی، لیکن وہ پھر بھی نمک حرامی پر اتر آئے۔

خیبر پختونخوا کی عوام کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق کامیابی سے پورا ہونا چاہیئے تاکہ پاکستان کی سالمیت کو خطرہ نہ ہو اس اقدام میں ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، عوام خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم پاکستان میں عام شہرہ آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

کل باجوڑ میں مارٹر گولے سے حملہ کیا گیا جس کا جواب دینا ضروری ہے، شہریوں کا کہنا ہےکہ پاک افواج کو چاہیے کہ ان کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھے اور پاک فضائیہ نے کابل اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے اسلحہ کے ذخائر اور ڈرون ورکشاپ پر کارروائیاں کیں اور طالبان کے ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہےاور یہ اقدام انتہائی ضروری تھا تاکہ جو بھی پاکستان کی جانب دشمنانہ نظریں رکھے، اسے پیغام ملے کہ پاکستان اپنا دفاع جانتا ہے۔

 

editor

Related Articles