کرغزستان سے پہلا ٹرک سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے پاکستان پہنچ گیا

کرغزستان سے پہلا ٹرک سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے پاکستان پہنچ گیا

کرغزستان سے ٹرانزٹ سامان لے کر آنے والا پہلا ٹرک پاکستان کے سوست ڈرائی پورٹ پہنچ گیا، جو کسی بھی سی آئی ایس ملک کی جانب سے اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے اس نوعیت کی پہلی نقل و حرکت ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اہم پیشرفت نیشنل لاجسٹکس سیل کی کرغزستان میں موجود پارٹنر کمپنی کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔ اس اقدام کو ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو خطے میں بہتر رابطوں اور تجارت کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اس نوعیت کی مزید نقل و حرکت کو کراچی کی بندرگاہوں تک بڑھانے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں، جس سے خشکی میں گھرے ممالک کے لیے نئی تجارتی مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *